جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.612926 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
حج پر جانے والوں کیلئے بڑی پابندی, نئی ہیلتھ ایڈوائزری جاری
حج پر جانے والوں کیلئے بڑی پابندی, نئی ہیلتھ ایڈوائزری جاری

حج پر جانے والوں کیلئے بڑی پابندی, نئی ہیلتھ ایڈوائزری جاری

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے ایک مرتبہ پھر نئی ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ اس ہدایت کا مقصد یہ ہے کہ حج کے دوران زائرین کی صحت محفوظ رہے اور کسی کو غیر ضروری خطرہ پیش نہ آئے۔

وزارت کے مطابق وہ افراد جو پیچیدہ یا جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں، انہیں حج کے سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خاص طور پر ایڈوانس کینسر جیسے خطرناک مرض میں مبتلا افراد کو سفر سے روکا جائے گا۔

اسی طرح شدید دل کے امراض، ہارٹ فیلئیر، گردوں کی خرابی، پرانی سانس کی بیماری یا پھیپھڑوں کے سنگین مسائل رکھنے والے افراد بھی حج ادا نہیں کر سکیں گے۔ مزید یہ کہ شدید اعصابی بیماری یا جگر کے خطرناک عارضے میں مبتلا افراد کو بھی اجازت نہیں ہو گی۔

وزارت نے خواتین عازمین حج کے حوالے سے بھی وضاحت کی ہے کہ حمل کے آخری تین مہینوں میں موجود خواتین، ایڈوانس سروسس، تپ دق (ٹی بی) یا دیگر متعدی بیماریوں میں مبتلا افراد حج کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔

حکام نے سختی سے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی شخص غلط یا جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کراتا ہے تو اسے سعودی قوانین کے تحت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمین حج اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور تمام قوانین پر عمل کریں۔ سفر کے دوران اپنا میڈیکل سرٹیفکیٹ اور مکمل میڈیکل ریکارڈ اپنے پاس رکھنا ضروری ہے۔

وزارت نے آخر میں اپیل کی ہے کہ حج کو محفوظ، صحت مند اور شرعی ذمہ داری کے مطابق ادا کیا جائے تاکہ عبادت میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں