جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
ایران کا بڑا دعویٰ, 560 امریکی فوجی ہلاک، لنکن بھی نشانے پر
ایران کا بڑا دعویٰ, 560 امریکی فوجی ہلاک، لنکن بھی نشانے پر

ایران کا بڑا دعویٰ, 560 امریکی فوجی ہلاک، لنکن بھی نشانے پر

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ حملوں کے دوران 560 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق کویت میں قائم امریکی فوجی اڈے کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکا اور برطانیہ کے تین تیل بردار جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ مزید یہ کہ امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن پر چار میزائل فائر کیے گئے۔

دوسری جانب امریکا نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکی سینٹ کام کے حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل امریکی بحری بیڑے کے قریب تک بھی نہیں پہنچ سکے اور ابراہام لنکن کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی آرمی چیف نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کو غلام بنانے کا خواب دیکھنے والے اپنی قبروں میں چلے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی سرزمین کے دفاع سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا اور ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں