جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
ایران میں امریکی فوج؟ ٹرمپ نے حیران کن فیصلہ سنا دیا
ایران میں امریکی فوج؟ ٹرمپ نے حیران کن فیصلہ سنا دیا

ایران میں امریکی فوج؟ ٹرمپ نے حیران کن فیصلہ سنا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں امریکی زمینی فوج بھیجنے کے امکان کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے اور اسے وقت کا ضیاع قرار دیا ہے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی فوجی طاقت پہلے ہی کافی حد تک ختم ہو چکی ہے، اس لیے امریکا کے لیے وہاں زمینی افواج بھیجنے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔

انہوں نے این بی سی نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں فوج اتارنا کسی فائدے کا کام نہیں۔ ان کے مطابق ایران اپنی بحریہ سمیت بہت سی عسکری صلاحیتیں کھو چکا ہے اور اب وہاں مزید کارروائی کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

صدر ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس بیان کو بھی اہمیت نہیں دی جس میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر غیر ملکی افواج ایران میں داخل ہوئیں تو حملہ آوروں کو شدید نقصان اٹھانا پڑے گا۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ ایران میں قیادت کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق امریکا ایسی قیادت نہیں چاہتا جو ملک کی دوبارہ تعمیر میں دس سال لگا دے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ معاملات جلد بہتر ہو جائیں۔

ٹرمپ نے بتایا کہ ان کے ذہن میں ایران کی نئی قیادت کے لیے کچھ نام موجود ہیں، تاہم انہوں نے کسی بھی نام کا ذکر نہیں کیا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکا کے موجودہ فوجی منصوبے میں ایران میں زمینی افواج بھیجنے کا کوئی ارادہ شامل نہیں ہے۔

ترجمان کے مطابق امریکا ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اب تک دو ہزار سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ اس تنازع میں ہلاک ہونے والے چھ امریکی فوجیوں کی میتیں وطن واپس آنے پر ان کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کے لیے ایک تقریب میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں