جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
رمضان میں عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری, سعودی عرب کا نیا سسٹم متعارف
رمضان میں عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری, سعودی عرب کا نیا سسٹم متعارف

رمضان میں عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری, سعودی عرب کا نیا سسٹم متعارف

رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کو زیادہ سہولت دینے کے لیے سعودی عرب نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ اب جدہ اور مدینہ منورہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر جدید ای گیٹس سروس شروع کر دی گئی ہے تاکہ زائرین کو امیگریشن کے عمل میں آسانی مل سکے۔

سعودی عرب کے محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ (جوازات) کے مطابق یہ سروس جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر باقاعدہ طور پر فعال کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل سیلف سروس سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے رمضان کے دوران دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین اور عمرہ ادا کرنے کے بعد واپس جانے والے مسافر آسانی اور تیزی سے امیگریشن مکمل کر سکیں گے۔

نئے خودکار گیٹس کی مدد سے زائرین کا مکمل ڈیٹا چند لمحوں میں چیک ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد انٹری اور ایگزٹ کی کارروائی خودکار طریقے سے مکمل ہو جاتی ہے۔ اس سہولت کی وجہ سے زائرین کو امیگریشن کاؤنٹر پر لمبی قطار میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور ان کا وقت بھی بچ سکے گا۔

ماہرین کے مطابق اس جدید نظام سے رمضان المبارک میں بڑھنے والے عمرہ زائرین کے رش کو بہتر انداز میں سنبھالنے میں مدد ملے گی اور سفر کا عمل مزید آسان ہو جائے گا۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں