جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد اہم پیش رفت، پاکستان کا ایران سے اظہارِ یکجہتی
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد اہم پیش رفت، پاکستان کا ایران سے اظہارِ یکجہتی

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد اہم پیش رفت، پاکستان کا ایران سے اظہارِ یکجہتی

وزیراعظم شہباز شریف نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کے نئے سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور ایران کے عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اس خبر سے شدید رنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو ایک خط بھی لکھا جس میں انہوں نے تعزیت کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ خط میں وزیراعظم نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے پاکستانی قوم کو بھی شدید صدمہ پہنچا ہے اور ہم ایران کے عوام کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کی سپریم قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ کی قیادت میں ایران آنے والے وقت میں امن، استحکام اور خوشحالی کی طرف مزید آگے بڑھے گا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات مشترکہ مذہب، تاریخ، ثقافت اور زبان کی بنیاد پر قائم ہیں۔ ان مضبوط رشتوں کی وجہ سے دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے قریب رہے ہیں۔

شہباز شریف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایران کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے اور دونوں برادر ممالک کے مفاد میں مختلف شعبوں میں مل کر کام جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نے آخر میں مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت اور کامیابی کے لیے دعا کی اور ایران کے عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں