اتوار , 9 اگست 2026 | 1 USD = 277.7709 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 449500.00 روپے
ایرانی صدر کی شہباز شریف سے اہم گفتگو، خطے سے متعلق بڑا اعلان
ایرانی صدر کی شہباز شریف سے اہم گفتگو، خطے سے متعلق بڑا اعلان

ایرانی صدر کی شہباز شریف سے اہم گفتگو، خطے سے متعلق بڑا اعلان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران کا خطے کے کسی بھی ملک کے ساتھ جھگڑے یا تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ اگر عالمی برادری جنگ اور کشیدگی کے اصل ذمہ داروں پر توجہ نہ دے تو اس سے عالمی نظام اور عالمی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور کسی بھی دوسرے ملک کے ساتھ تنازع پیدا کرنے کی پالیسی نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو ایک خط بھی لکھا تھا۔ اس خط میں وزیراعظم نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی عوام اور پوری امت مسلمہ کے لیے پاکستانی عوام کی جانب سے تعزیت اور ہمدردی کا پیغام بھی پہنچایا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو بلند درجات عطا فرمائے۔

About A.M JAN

Check Also

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں …

جواب دیں