جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
حکومت کا بڑا فیصلہ, تنخواہوں میں کٹوتی، رقم عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی
حکومت کا بڑا فیصلہ, تنخواہوں میں کٹوتی، رقم عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی

حکومت کا بڑا فیصلہ, تنخواہوں میں کٹوتی، رقم عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے کیے جانے والے بچت اقدامات سے جو رقم حاصل ہوگی، اسے عوام کو ریلیف دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، پیٹرولیم قیمتوں کے استحکام اور حکومتی اخراجات میں کمی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کفایت شعاری کے ذریعے بچائی جانے والی رقم عوامی فلاح اور ریلیف کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

اجلاس میں سرکاری اور خودمختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سے 30 فیصد تک کمی کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف کارپوریشنز کے بورڈز میں شامل حکومتی نمائندے اب اجلاس میں شرکت کے بدلے کوئی فیس وصول نہیں کریں گے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر تمام پاکستانی سفارتخانوں کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ 23 مارچ کی تقریبات سادگی کے ساتھ منعقد کریں تاکہ غیر ضروری اخراجات کم کیے جا سکیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ایف بی آر اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگلے دو ماہ تک سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کے استعمال میں 50 فیصد کمی کی جائے گی اور تقریباً 60 فیصد گاڑیاں استعمال سے باہر رکھی جائیں گی۔ ان اقدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کروایا جائے گا جبکہ نئی سرکاری گاڑیاں خریدنے پر پابندی برقرار رہے گی۔

اسی طرح وفاقی کابینہ کے ارکان، وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کی تنخواہیں بھی عوامی فلاح کے لیے مختص کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اب زیادہ تر اجلاس آن لائن منعقد کیے جائیں گے تاکہ اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

وزیراعظم نے متعلقہ سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ وہ ان کفایت شعاری کے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر اس کی رپورٹ پیش کریں۔ اجلاس میں وفاقی وزرا عطاء اللہ تارڑ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، بلال اظہر کیانی اور چیئرمین ایف بی آر بھی شریک تھے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں