ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں قیمتیں کم ہونے کے باعث خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 24 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 10 گرام سونا 7 ہزار 459 روپے سستا ہو کر اب 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایک تولہ چاندی 310 روپے کم ہو کر 8 ہزار 541 روپے پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت 87 ڈالر کم ہو کر 5018 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد اب تیسرے دن بھی قیمت مزید کم ہو گئی ہے۔
سیو آور پاک
