جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
آبنائے ہرمز پر ٹرمپ کی اپیل مسترد؟ دنیا نے خاموشی اختیار کرلی
آبنائے ہرمز پر ٹرمپ کی اپیل مسترد؟ دنیا نے خاموشی اختیار کرلی

آبنائے ہرمز پر ٹرمپ کی اپیل مسترد؟ دنیا نے خاموشی اختیار کرلی

آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل کے باوجود دنیا کی بڑی طاقتوں نے کوئی واضح ردعمل نہیں دیا اور بیشتر ممالک نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فرانس اور جاپان نے آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ اسی طرح چین کی جانب سے بھی ابھی تک کوئی باضابطہ جواب سامنے نہیں آیا، جبکہ جنوبی کوریا نے بھی فوری ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ نے بھی امریکی صدر کی درخواست کو قبول نہیں کیا۔ تاہم برطانیہ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ علاقے میں بارودی سرنگوں کی تلاش کے لیے خصوصی ڈرون بھیج سکتا ہے تاکہ سمندری راستوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

اس سے قبل امریکا نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کے لیے ایک مشترکہ اتحاد بنانے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ اس مقصد کے لیے امریکا نے چین سمیت سات مختلف ممالک سے رابطہ کیا اور ان سے تعاون کی درخواست کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ان ممالک نے امریکا کی مدد نہ کی تو وہ اسے یاد رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، لیکن انہیں نہیں لگتا کہ ایران اس وقت کسی معاہدے کے لیے تیار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ایران میں ڈرون بنانے والی صنعت کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔

دوسری طرف ایران نے واضح کیا ہے کہ اس نے امریکا سے کبھی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر ایران کی ایندھن تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا جواب بہت سخت اور واضح ہوگا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو ایرانی فورسز خطے میں موجود امریکی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ امریکا حملوں کے لیے ایران کے ہمسایہ ممالک کی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا نے مذاکرات کے دوران ہی ایران پر حملہ کیا، اس لیے موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ دوبارہ بات چیت کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں