اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔
محسن اسپیڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں عوام کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر مفت کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد شہریوں کو مہنگائی کے دوران سہولت فراہم کرنا ہے۔
حکومتی ہدایات کے مطابق، وزیراعظم کی منظوری کے بعد کل سے اسلام آباد میں فری ٹرانسپورٹ سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ یہ سہولت مسلسل 30 دن تک جاری رہے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
حکام کے مطابق اس منصوبے پر آنے والے اخراجات وزارتِ داخلہ برداشت کرے گی، جس کی مجموعی لاگت تقریباً 35 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ اس دوران دارالحکومت میں چلنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ شہریوں کے لیے بلا معاوضہ دستیاب ہوگی۔
یہ فیصلہ عوام کو ریلیف دینے اور روزمرہ سفر کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جس سے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔
سیو آور پاک
