پیر , 20 اپریل 2026 | 1 USD = 278.894520 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 505800.00 روپے
لبنان پر قیامت اسرائیل کے خوفناک حملوں میں سینکڑوں شہید
لبنان پر قیامت اسرائیل کے خوفناک حملوں میں سینکڑوں شہید

لبنان پر قیامت اسرائیل کے خوفناک حملوں میں سینکڑوں شہید

ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے لبنان پر شدید حملے کرتے ہوئے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ مختلف علاقوں میں تیز رفتار فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک ہی دن میں سینکڑوں افراد متاثر ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق صرف 10 منٹ کے اندر لبنان کے تقریباً 60 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 100 سے زائد حملے کیے گئے۔ ان حملوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 254 افراد شہید جبکہ 1165 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

لبنان کی سول ڈیفنس اور وزارت صحت کے مطابق امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد پھنسے ہوئے ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت بیروت سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 92 افراد جاں بحق اور 742 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ بیروت کے جنوبی علاقوں میں 61 افراد شہید اور 200 زخمی ہوئے۔ دیگر متاثرہ علاقوں میں بعلبک، ہرمیل، نبیطہ، سدون اور طیر شامل ہیں، جہاں بھی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ان حملوں میں معروف مذہبی شخصیت امام صادق النبولسی بھی شہید ہو گئے۔ وزارت صحت کے مطابق صرف ایک دن کے دوران 112 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 800 سے زائد زخمی ہوئے، جس کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور عوام سے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت میں مسلسل دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں اور مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے رہے، جس سے پورے شہر میں خوف اور بے چینی پھیل گئی۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائیاں اب تک کی سب سے بڑی اور منظم مہم کا حصہ ہیں۔ ان حملوں میں لبنان کے مختلف علاقوں، خاص طور پر وادی بقاع اور جنوبی لبنان میں 100 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں حزب اللہ کے مراکز اور دیگر اہم تنصیبات شامل ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی لبنان پر لاگو نہیں ہوتی۔ جبکہ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں حزب اللہ کو بڑا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

موجودہ صورتحال کے باعث خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور انسانی بحران کے خدشات بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی، دنیا میں ہلچل

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی، دنیا میں ہلچل

ایران نے ایک بار پھر اہم بحری راستہ آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان …

جواب دیں