پیر , 20 اپریل 2026 | 1 USD = 278.982120 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 505800.00 روپے
شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے اہم ملاقات، اندر کی بڑی تفصیلات سامنے
شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے اہم ملاقات، اندر کی بڑی تفصیلات سامنے

شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے اہم ملاقات، اندر کی بڑی تفصیلات سامنے

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ایک اہم اور طویل ملاقات ہوئی ہے جو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔ اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت مختلف اہم علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یہ ملاقات جدہ کے قصر السلام میں ہوئی، جہاں پہنچنے پر سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن قائم رکھنا انتہائی ضروری ہے اور اس کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔

سعودی ولی عہد نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، خاص طور پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو مثبت قرار دیا۔

اس اہم ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کے عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا اور تمام فریقین کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

About A.M JAN

Check Also

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی، دنیا میں ہلچل

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی، دنیا میں ہلچل

ایران نے ایک بار پھر اہم بحری راستہ آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان …

جواب دیں