ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ کو روکنے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے نہایت مؤثر اور ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں امن، استحکام اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق ایرانی عوام کو امریکا پر اعتماد نہیں رہا کیونکہ ماضی میں کیے گئے وعدے بار بار توڑے گئے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی قوانین اور اصولوں کے مطابق ایرانی قوم کے حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکا اس تنازع میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے گا، بلکہ اس صورتحال سے خطے کے ممالک اور پوری دنیا کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
مسعود پزشکیان نے صیہونی رجیم کے عزائم پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل سرگرم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسلم امہ کا اتحاد ان منصوبوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ خطے کی سکیورٹی کا اصل حل یہی ہے کہ علاقائی ممالک خود اپنی سلامتی کی ذمہ داری سنبھالیں اور اسے مضبوط بنائیں۔
سیو آور پاک
