بدھ , 22 اپریل 2026 | 1 USD = 278.902122 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 503500.00 روپے
شہباز شریف کا ہنگامی اجلاس, خطے کی صورتحال پر اہم فیصلے سامنے آگئے
شہباز شریف کا ہنگامی اجلاس, خطے کی صورتحال پر اہم فیصلے سامنے آگئے

شہباز شریف کا ہنگامی اجلاس, خطے کی صورتحال پر اہم فیصلے سامنے آگئے

خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینئر وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اپنی سفارتی کوششیں مسلسل جاری رکھے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستانی قیادت آج بھی ایرانی قیادت سے رابطہ کرے گی تاکہ بات چیت کا عمل آگے بڑھایا جا سکے اور خطے میں استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

اجلاس میں پاکستان نے امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کو مثبت قدم قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن قائم رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

امریکا نے ایرانی جہاز پر قبضہ کر لیا، ایران کا خطرناک ردعمل آنے والا

امریکا نے ایرانی جہاز پر قبضہ کر لیا، ایران کا خطرناک ردعمل آنے والا

امریکا نے ایک ایرانی بحری جہاز کو روک کر اپنے قبضے میں لے لیا ہے، …

جواب دیں