جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 279.141204 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی خاموش کیوں؟ بڑا سوال اٹھ گیا
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی خاموش کیوں؟ بڑا سوال اٹھ گیا

پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی خاموش کیوں؟ بڑا سوال اٹھ گیا

پہلگام فالس فلیگ کے معاملے پر پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات اور خدشات کا جواب بھارت ایک سال گزرنے کے باوجود بھی نہیں دے سکا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے 30 اپریل 2025 کو ایک خصوصی بریفنگ میں اس واقعے پر تفصیلی بات کرتے ہوئے کئی اہم سوالات اٹھائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو الزامات کی بنیاد پر نہیں بلکہ حقائق کی روشنی میں دیکھا جانا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ اگر یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ واقعہ پاکستانی سرزمین سے آنے والے نام نہاد دہشت گردوں نے کیا، تو یہ بات قابل غور ہے کہ پہلگام پاکستان کے کسی بھی قریبی علاقے سے 200 کلومیٹر سے زیادہ دور ہے۔ یہ علاقہ ایسا نہیں جہاں آسانی سے سفر کیا جا سکے اور نہ ہی وہاں ہر موسم میں کھلی سڑکیں موجود ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق پولیس صرف 10 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، حالانکہ حقیقت میں وہاں پہنچنے میں کم از کم آدھا گھنٹہ لگتا ہے۔ اس سے یہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ شاید پورا واقعہ پہلے سے تیار کیا گیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا تھا کہ بھارتی انٹیلی جنس کو اس واقعے کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی، لیکن حیران کن طور پر واقعے کے فوراً بعد یہ دعویٰ کر دیا گیا کہ حملہ آور سرحد پار سے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد ایک مخصوص بیانیہ بنایا گیا کہ حملہ مذہبی بنیادوں پر ہوا اور مسلمانوں کو چھوڑ کر صرف ہندوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور اسے کسی ایک مذہب سے جوڑنا درست نہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے یہ بھی کہا کہ اس واقعے کے بعد بھارت کے اندر سے بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ان کے مطابق واقعے کے چند ہی منٹ بعد مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاکستان پر الزام لگانا شروع کر دیا، جس سے یہ تاثر مزید مضبوط ہوا کہ بیانیہ پہلے سے تیار تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پاکستان پر پراکسی حملوں کے الزامات لگائے گئے، جبکہ پاکستان نے واضح اور مضبوط شواہد کے ساتھ بھارت کے اس فالس فلیگ ڈرامے کو بے نقاب کیا۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں