جمعہ , 5 جون 2026 | 1 USD = 278.25305 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
پاکستان میں بڑی سفارتی ہلچل, ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے اہم ملاقات
پاکستان میں بڑی سفارتی ہلچل, ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے اہم ملاقات

پاکستان میں بڑی سفارتی ہلچل, ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے اہم ملاقات

پاکستان میں اہم سفارتی سرگرمیوں کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عباس عراقچی کی یہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پہلی باقاعدہ ملاقات تھی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک بھی موجود تھے، جس سے ملاقات کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ایرانی نائب وزیر خارجہ غریب آبادی، پاکستان میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی شریک ہوئے۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاملات پر بات چیت کی گئی۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ایک مختصر وفد کے ساتھ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔ اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دوسری جانب امریکا نے بھی اپنے نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے پاکستان آنے کی تصدیق کی ہے، جس سے اس دورے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے اسلام آباد میں پہلے ہی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ اب ایرانی وفد کی آمد کے بعد سیکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

شہر کی اہم شاہراہوں، خاص طور پر اسلام آباد ایکسپریس وے پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔ ریڈ زون پہلے سے ہی مکمل طور پر بند تھا، جبکہ ایکسٹینڈڈ ریڈ زون کو بھی دوبارہ سیل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں