ہفتہ , 6 جون 2026 | 1 USD = 278.477506 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 463000.00 روپے
جنگ بندی ختم؟ ٹرمپ نے ایران کے خلاف نیا پلان ظاہر کر دیا
جنگ بندی ختم؟ ٹرمپ نے ایران کے خلاف نیا پلان ظاہر کر دیا

جنگ بندی ختم؟ ٹرمپ نے ایران کے خلاف نیا پلان ظاہر کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو جنگ بندی ختم کی جا سکتی ہے اور دوبارہ حملے بھی ممکن ہیں۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فی الحال جنگ بندی ختم کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی، لیکن حالات کے مطابق ایسا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران پر عائد پابندیاں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں اور اس وقت ایران تیل فروخت کرنے میں مشکلات کا شکار ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ اس کی معیشت مسلسل کمزور ہو رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی پہلے شروع ہونی چاہیے تھی اور اب ایران کی بڑی تعداد میں میزائل فیکٹریاں تباہ کی جا چکی ہیں۔ ان کے مطابق ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی قیادت کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورتحال موجود ہے، کیونکہ واضح نہیں کہ وہاں اصل فیصلہ ساز کون ہے، جو ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مختلف پہلو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دی جانی چاہیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران کئی طیارے تباہ ہوئے، جبکہ ان کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس مداخلت سے کروڑوں جانیں بچ گئیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ جیسے ہی ایران کے ساتھ جنگ ختم ہوگی، عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتوں میں فوری کمی آ سکتی ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس راستے پر انحصار نہیں کرتا کیونکہ اس کے پاس خود وافر مقدار میں تیل موجود ہے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں