جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.21304 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
 ایف آئی اے میں بڑی تبدیلیاں, محسن نقوی کا اہم اعلان سامنے آ گیا
 ایف آئی اے میں بڑی تبدیلیاں, محسن نقوی کا اہم اعلان سامنے آ گیا

 ایف آئی اے میں بڑی تبدیلیاں, محسن نقوی کا اہم اعلان سامنے آ گیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بہتر بنانا حکومت کی اہم ترجیح ہے۔

محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ادارے کی اپ گریڈیشن سے متعلق جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایف آئی اے اکیڈمی اور ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ تمام تعمیراتی کام اعلیٰ معیار کے مطابق اور جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ ادارہ بہتر طریقے سے کام کر سکے۔ اس دوران ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے انہیں اپ گریڈیشن منصوبے کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

دورے کے دوران محسن نقوی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بھی ہوا جس میں ایف آئی اے کو مزید مؤثر، فعال اور عوام کے لیے آسان بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مختلف اصلاحات پر بات چیت کی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ سال کے آخر تک ایف آئی اے کو مکمل طور پر جدید بنایا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ادارے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے انفراسٹرکچر، جدید ٹیکنالوجی اور افرادی قوت پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نئی بھرتیوں کے عمل میں مکمل میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایک مضبوط اور قابل ادارہ تشکیل دیا جا سکے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں