اتوار , 9 اگست 2026 | 1 USD = 277.7709 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 449500.00 روپے
یو اے ای پر حملہ شہباز شریف کا سخت ردعمل سامنے آگیا
یو اے ای پر حملہ شہباز شریف کا سخت ردعمل سامنے آگیا

یو اے ای پر حملہ شہباز شریف کا سخت ردعمل سامنے آگیا

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے تشویشناک قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم کے مطابق پاکستان اس مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات کی حکومت اور وہاں کے عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

شہباز شریف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے جنگ بندی کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ جنگ بندی کا احترام کریں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور سفارتی سطح پر تمام ممکنہ راستوں کو کھلا رکھا جائے۔

About A.M JAN

Check Also

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں …

جواب دیں