اتوار , 9 اگست 2026 | 1 USD = 277.7709 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 449500.00 روپے
آبنائے ہرمز پر بڑا یوٹرن, وزیراعظم شہباز شریف کا اہم ردعمل سامنے آگیا
آبنائے ہرمز پر بڑا یوٹرن, وزیراعظم شہباز شریف کا اہم ردعمل سامنے آگیا

آبنائے ہرمز پر بڑا یوٹرن, وزیراعظم شہباز شریف کا اہم ردعمل سامنے آگیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آبنائے ہرمز میں “پروجیکٹ فریڈم” روکنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اقدام ایک اہم قدم ہے، جو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان سمیت دیگر دوست ممالک، خاص طور پر سعودی عرب کی درخواست پر مثبت اور فراخدلانہ ردعمل دیا۔ وزیراعظم کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اس معاملے میں اہم کردار ادا کیا، جو قابلِ ستائش ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس نازک صورتحال میں ایسے اقدامات خطے میں امن، مفاہمت اور بہتر تعلقات کو فروغ دینے میں اہم ثابت ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ تحمل، مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے ذریعے مسائل کے پُرامن حل کی حمایت کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ موجودہ پیش رفت مستقبل میں ایک مستقل معاہدے کی بنیاد بنے گی، جس سے نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں بھی پائیدار امن اور استحکام کو فروغ ملے گا۔

About A.M JAN

Check Also

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں …

جواب دیں