پیر , 10 اگست 2026 | 1 USD = 277.465610 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 449500.00 روپے
 آبنائے ہرمز میں حملے جاری، پھر بھی ٹرمپ نے جنگ بندی برقرار قرار دے دی
 آبنائے ہرمز میں حملے جاری، پھر بھی ٹرمپ نے جنگ بندی برقرار قرار دے دی

 آبنائے ہرمز میں حملے جاری، پھر بھی ٹرمپ نے جنگ بندی برقرار قرار دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اور اس کے قریبی علاقوں میں ایران کے ساتھ جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی اب بھی قائم ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مسلسل جاری ہیں اور کسی بھی وقت معاہدہ طے پا سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کو آج امریکی بحری جہازوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے تھا، کیونکہ ایرانی فورسز نے امریکی جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی پہلی حکومت ختم ہو چکی جبکہ دوسری حکومت تقریباً غیر مؤثر بن گئی ہے۔ ان کے مطابق ایران میں اب تبدیلی آ چکی ہے اور امریکا اس وقت تیسری رجیم کے ساتھ معاملات آگے بڑھا رہا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران جلد کسی معاہدے پر دستخط کر دے گا، تاہم امریکا کسی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

اس موقع پر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بہترین ملک ہے۔ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو بھی شاندار شخصیات قرار دیا۔

About A.M JAN

Check Also

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں …

جواب دیں