ہفتہ , 6 جون 2026 | 1 USD = 278.393906 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 463000.00 روپے
حملہ آور کو روکنے والا بہادر شہری شہید، پوری قوم کو فخر
حملہ آور کو روکنے والا بہادر شہری شہید، پوری قوم کو فخر

حملہ آور کو روکنے والا بہادر شہری شہید، پوری قوم کو فخر

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل، کوہاٹ کے قریب دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنانے والے بہادر شہری شہید لیاقت کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ شہید لیاقت نے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مشتبہ شخص کو روکا اور اس سے شناخت پوچھی۔ اسی دوران دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں لیاقت بھی شہید ہوگئے۔

وزیراعظم کے مطابق شہید لیاقت کی بروقت بہادری نے ایک بڑے سانحے کو ہونے سے بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اس عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی کیونکہ لیاقت نے بہادری، حب الوطنی اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایسے نڈر اور بہادر شہری دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی اصل پہچان ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق شہید لیاقت کی قربانی پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے اور پاکستان کے عوام اپنے ایسے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی قومی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے دہشت گردی کو شکست دی جائے گی۔

آخر میں وزیراعظم نے شہید لیاقت کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں