جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.924904 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
ٹرمپ جنگ چاہتے ہیں؟ امریکا میں ہنگامی سکیورٹی میٹنگ طلب
ٹرمپ جنگ چاہتے ہیں؟ امریکا میں ہنگامی سکیورٹی میٹنگ طلب

ٹرمپ جنگ چاہتے ہیں؟ امریکا میں ہنگامی سکیورٹی میٹنگ طلب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایک اہم قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ایران کے معاملے پر بڑے فیصلے متوقع ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ آیا ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع کی جائے یا مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے۔

رپورٹس کے مطابق اس اہم میٹنگ میں نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف، وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ، سی آئی اے چیف جان ریٹکلیف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین سمیت اہم شخصیات شریک ہو سکتی ہیں۔

امریکی خبر ایجنسی نے دو حکومتی اہلکاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اب ایران پر مزید دباؤ ڈالنے کے لیے فوجی آپشنز کی طرف مائل دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا مقصد ایران سے اس کے نیوکلیئر پروگرام پر مزید رعایتیں حاصل کرنا بتایا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں مختلف آپشنز زیر غور آ سکتے ہیں، جن میں "پراجیکٹ فریڈم” کو دوبارہ فعال کرنا یا ایران کے باقی اہداف پر مزید حملے شامل ہیں۔

صدر ٹرمپ اس سے پہلے بھی یہ بیان دے چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی اس وقت کمزور حالت میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران کے نیوکلیئر ذرات کو صرف امریکا اور چین ہی بازیافت کر سکتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے پاس اس حوالے سے جدید صلاحیت موجود ہے۔

صورتحال کو دیکھتے ہوئے خطے میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ دنیا کی نظریں اب واشنگٹن میں ہونے والے اس اہم اجلاس پر لگی ہوئی ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں