جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
مریم نواز کا سیلاب زدہ علاقوں کا ہنگامی دورہ متاثرین کیلئے بڑا اعلان
مریم نواز کا سیلاب زدہ علاقوں کا ہنگامی دورہ متاثرین کیلئے بڑا اعلان

مریم نواز کا سیلاب زدہ علاقوں کا ہنگامی دورہ متاثرین کیلئے بڑا اعلان

لیاقت پور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اچانک لیاقت پور کے نواحی بیٹ ظاہر پیر بند پہنچ گئیں جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے انتظامات کا خود جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منچن بند پر کشتیوں اور بیڑوں سے آنے والے متاثرہ خاندانوں کو ریسیو کیا اور خواتین کو کشتی سے اترنے میں مدد فراہم کی۔

مریم نواز شریف نے ایک بزرگ خاتون کا ہاتھ تھام کر انہیں بند تک پہنچایا اور پانی کی بوتل پیش کی۔ اسی دوران انہوں نے ایک ننھے بچے کو گود میں اٹھا کر پیار کیا اور اسے پانی پلایا۔ یہ مناظر وہاں موجود افراد کے دل جیت گئے۔

وزیر اعلیٰ نے موقع پر موجود ریسکیو اور پی ڈی ایم اے کی ٹیموں کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ ریسکیو آپریشن کے دوران لائف جیکٹ اور لائف رنگ کا استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی نقصان نہ ہو۔ انہیں انخلا آپریشن سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

حکام کے مطابق لیاقت پور کے نواحی علاقے نوروالا، گل محمد لنگاہ، ڈیرہ فریدی اور چوہان کے تقریباً 35 مواضعات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں 84721 افراد اور 43 مربع کلومیٹر رقبہ متاثر ہوا ہے۔

سیلاب متاثرین کے لیے اب تک 6 ریلیف کیمپ قائم کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 3 میڈیکل کیمپ، 12 کلینک آن بوٹس اور کلینک آن ویل کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ بیٹ ظاہر پیر کے متاثرہ علاقوں سے اب تک 12604 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران 488 مویشیوں کو بھی بچا لیا گیا ہے۔

گل محمد لنگاہ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کو تیز کرنے کے لیے ریسکیو اور پولیس کی 52 کشتیوں کو مامور کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

About A.M JAN

Check Also

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): وفاقی حکومت نے گریڈ 19 کے سرکاری افسران کی ترقی کو …

جواب دیں