جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.456204 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 466000.00 روپے
پاکستان کو آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر مل گئے، بڑی تصدیق سامنے آگئی
پاکستان کو آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر مل گئے، بڑی تصدیق سامنے آگئی

پاکستان کو آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر مل گئے، بڑی تصدیق سامنے آگئی

پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہو گئی ہے، جس کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی کر دی ہے۔ دوسری جانب نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے لیے آئی ایم ایف کا وفد بھی پاکستان پہنچ چکا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو یہ رقم ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرام کے تحت منتقل کی گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 مئی کو تیسرے جائزے کی منظوری دیتے ہوئے اس قسط کی ادائیگی کی اجازت دی تھی۔

بیان کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر کی منظوری دی، جبکہ آر ایس ایف پروگرام کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی دوسری قسط بھی منظور کی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر پاکستان کو موصول ہوئے ہیں۔ یہ رقم پاکستانی روپے میں نہیں بلکہ ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں شامل کی جائے گی۔ یہ فنڈز 15 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے ذخائر میں ظاہر ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والی اس رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط سہارا ملے گا اور معاشی دباؤ میں کچھ کمی آنے کی امید ہے۔

رپورٹس کے مطابق موجودہ پروگرام کے تحت پاکستان اب تک مجموعی طور پر 4 ارب 60 کروڑ ڈالر حاصل کر چکا ہے۔ پاکستان نے ستمبر 2024 میں 37 ماہ کے لیے ای ایف ایف پروگرام حاصل کیا تھا۔

ادھر نئے بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا ہے، جہاں وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ ان میٹنگز میں نئے بجٹ اہداف، ٹیکس وصولیوں اور مالی اصلاحات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں