جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

قطر: عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے ایک سلسلہ وار اہم ملاقاتیں کیں۔ اس اجلاس میں مسلم دنیا کے بڑے بڑے رہنما شریک ہوئے، جن میں ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کے صدر محمود عباس، امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی موجودہ صورتِ حال اور مسلم ممالک کے مشترکہ اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے پرتپاک انداز میں ملاقات کی اور فلسطین کے صدر محمود عباس سے باہمی احترام کے طور پر بغل گیر ہو کر خیرسگالی کا اظہار کیا۔

یہ ہنگامی سربراہی اجلاس اسرائیل کے قطر پر حملے کی مذمت اور اس کے خطے پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس میں 50 سے زائد اسلامی ممالک کے سربراہان شریک ہیں اور مختلف ممالک کی اعلیٰ قیادت اس موقع پر مستقبل کے مشترکہ لائحہ عمل پر مشاورت کر رہی ہے۔

About A.M JAN

Check Also

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): وفاقی حکومت نے گریڈ 19 کے سرکاری افسران کی ترقی کو …

جواب دیں