جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
مریم نواز کی علی پور آمد سیلاب متاثرین کے ساتھ گھل مل کر سب کو حیران کردیا
مریم نواز کی علی پور آمد سیلاب متاثرین کے ساتھ گھل مل کر سب کو حیران کردیا

مریم نواز کی علی پور آمد سیلاب متاثرین کے ساتھ گھل مل کر سب کو حیران کردیا

مظفر گڑھ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کئے اور متاثرین کی دلجوئی کی۔

دورے کے دوران مریم نواز شریف نہ صرف متاثرین کے درمیان بیٹھیں بلکہ خواتین اور بچوں کے ساتھ براہِ راست بات چیت بھی کی۔ انہوں نے متاثرہ خواتین کو تسلی دی اور نقصانات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ نے ایک انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے دیگ سے خود سالن نکالا اور متاثرین کو پیش کیا۔ وہ خواتین اور بچوں کے درمیان جاکر کھانا تقسیم کرتی رہیں اور کئی متاثرہ خواتین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔

ننھی بچیاں وزیراعلیٰ سے لپٹ گئیں اور محبت کا اظہار کیا۔ ایک کمسن بچی کی خواہش پر مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں کرکٹ بھی کھیلی۔ انہوں نے بال کرائی اور بچی کے ہٹ کرنے پر داد دی۔ اس کے علاوہ عارضی کلاس روم میں بچوں کے ساتھ ہلکی پھلکی گفتگو کی اور ان سے تعلیم کے بارے میں بھی سوالات کئے۔

وزیراعلیٰ نے فلڈ ریلیف کیمپ میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں کو تحائف بھی پیش کئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع مظفر گڑھ کے 147 موضع اور 3 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ تحصیل علی پور کے 26 موضع سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ سیلاب متاثرین کے لئے 37 فلڈ ریلیف کیمپ اور 8 ٹینٹ سٹی قائم کئے گئے ہیں جہاں کھانا، ادویات اور دیگر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): وفاقی حکومت نے گریڈ 19 کے سرکاری افسران کی ترقی کو …

جواب دیں