جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
بلوچستان میں بڑا آپریشن فتنہ الہند کے 5 دہشتگرد مارے گئے، اسلحہ بھی برآمد
بلوچستان میں بڑا آپریشن فتنہ الہند کے 5 دہشتگرد مارے گئے، اسلحہ بھی برآمد

بلوچستان میں بڑا آپریشن فتنہ الہند کے 5 دہشتگرد مارے گئے، اسلحہ بھی برآمد

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے ایک ہدفی آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ “فتنہ الہند” کے 5 خطرناک عناصر کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی رات دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

ترجمان کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 5 دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا جبکہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کی تلاش اور کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشتگردی کے تمام سہولت کاروں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

About A.M JAN

Check Also

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): وفاقی حکومت نے گریڈ 19 کے سرکاری افسران کی ترقی کو …

جواب دیں