جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.381504 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 466000.00 روپے
ریاض نے دکھا دیا نیا رخ پاک-سعودی دفاعی ڈیل نے امریکا کو ہلا کر رکھ دیا
ریاض نے دکھا دیا نیا رخ پاک-سعودی دفاعی ڈیل نے امریکا کو ہلا کر رکھ دیا

ریاض نے دکھا دیا نیا رخ پاک-سعودی دفاعی ڈیل نے امریکا کو ہلا کر رکھ دیا

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا تازہ دفاعی معاہدہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنی رپورٹ میں اسے سعودی عرب کی جانب سے امریکا کی سیکیورٹی ضمانتوں پر بڑھتے عدم اعتماد کا عندیہ قرار دیا ہے۔

پس منظر
وزیرِاعظم شہباز شریف کے حالیہ دورۂ سعودی عرب میں دونوں ممالک نے ایک بڑے دفاعی تعاون کے فریم ورک پر اتفاق کیا اور گزشتہ روز اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے۔

امریکی میڈیا کا ردِعمل
سی این این کے مطابق ریاض میں طے پانے والا یہ معاہدہ صرف دو ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون تک محدود نہیں بلکہ خطے میں عرب بادشاہتوں کے امریکی سیکیورٹی ضمانتوں پر کم ہوتے اعتماد کی بھی عکاسی کرتا ہے، خاص طور پر قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں۔

سعودی حکام کا موقف
رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ معاہدہ کسی ایک واقعے کا ردِعمل نہیں بلکہ برسوں کی سفارت کاری اور مذاکرات کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد دفاعی صلاحیتوں اور خطے کے استحکام کو بڑھانا ہے۔

اہم ٹائمنگ اور استقبال
سی این این نے اس معاہدے کے اعلان کی ٹائمنگ اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ریاض میں شاندار استقبال کو بھی غیر معمولی قرار دیا ہے۔

About A.M JAN

Check Also

گیس کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ اوگرا کا نیا نوٹیفکیشن جاری

گیس کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ اوگرا کا نیا نوٹیفکیشن جاری

ملک میں ایل این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا …

جواب دیں