پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر سوال اٹھا دیے۔
ان کا کہنا ہے کہ اب تک وفاقی حکومت نے اقوامِ متحدہ سے باضابطہ اپیل نہیں کی، جبکہ صحت کے شعبے میں پیدا ہونے والے سنگین مسائل پر فوری توجہ دی جانی چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ آج بھی یہ سمجھتے ہیں کہ وزیرِ اعظم کو عالمی سطح پر اپیل کرنی چاہیے تاکہ پاکستان کے عوام کو زیادہ مدد مل سکے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والا حالیہ معاہدہ پاکستان کے حق میں ہے اور پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔
بلاول بھٹو نے ایک اور چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ حال ہی میں جنگ میں بھارت کو شکست دی جا چکی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے اور بھارت کرکٹ کو سیاست میں گھسیٹ کر کھیل کے ماحول کو خراب کر رہا ہے۔
سیو آور پاک
