جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
اقوام متحدہ کا بڑا اجلاس، شہباز شریف نیویارک پہنچے کشمیر اور فلسطین پر کیا بولیں گے؟
اقوام متحدہ کا بڑا اجلاس، شہباز شریف نیویارک پہنچے کشمیر اور فلسطین پر کیا بولیں گے؟

اقوام متحدہ کا بڑا اجلاس، شہباز شریف نیویارک پہنچے کشمیر اور فلسطین پر کیا بولیں گے؟

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا شیڈول غیر معمولی طور پر مصروف ہوگا۔ برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد شہباز شریف نیویارک پہنچے جہاں وہ عالمی رہنماؤں کے درمیان پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے حالات پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائیں گے۔ خاص طور پر وہ غزہ میں جاری انسانی بحران کو اجاگر کرنے اور فلسطینی عوام کی تکالیف کم کرنے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیں گے۔ ان کے خطاب میں علاقائی سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور پائیدار ترقی جیسے اہم موضوعات بھی شامل ہوں گے۔

نیویارک کے دوران وزیراعظم کی ملاقات مسلم رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی متوقع ہے، جس پر سیاسی و سفارتی حلقوں کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعظم کی لندن واپسی متوقع ہے، جہاں وہ اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

اس دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی نیویارک میں موجود ہیں اور ان کا پروگرام خاصا مصروف ہے۔ وہ نہ صرف وزیراعظم کے ساتھ اہم اجلاسوں میں شریک ہوں گے بلکہ مختلف وزارتی اور اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان کے اپنے ہم منصبوں سے درجن سے زائد دوطرفہ ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

یاد رہے کہ شہباز شریف نے برطانیہ کے حالیہ دورے میں طبی معائنہ بھی کرایا اور اوورسیز کنونشن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا۔ لندن میں انہوں نے سرکاری و نجی نوعیت کی متعدد ملاقاتیں بھی کیں، جس کے بعد ان کا یہ نیویارک کا ہائی پروفائل دورہ عالمی سیاست میں پاکستان کی پوزیشن مزید واضح کرنے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

About A.M JAN

Check Also

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): وفاقی حکومت نے گریڈ 19 کے سرکاری افسران کی ترقی کو …

جواب دیں