جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.976926 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
خواجہ آصف کا دو ٹوک پیغام افغانستان بھارت کا مہرہ بن گیا، اب واپس جانا ہوگا
خواجہ آصف کا دو ٹوک پیغام افغانستان بھارت کا مہرہ بن گیا، اب واپس جانا ہوگا

خواجہ آصف کا دو ٹوک پیغام افغانستان بھارت کا مہرہ بن گیا، اب واپس جانا ہوگا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ): وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغانستان کے حوالے سے سخت ترین مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل کی حکومت اب بھارت کی پراکسی میں تبدیل ہو چکی ہے، اور پاکستان کی سرزمین پر موجود تمام افغان شہریوں کو اب واپس اپنے وطن لوٹنا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ کابل کے حکمران بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ ان کے مطابق بھارت، افغانستان اور فتنہ الخوارج نے مل کر پاکستان پر دہشت گردی مسلط کی ہے۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان اب کابل کے ساتھ تعلقات کو ماضی کی طرح برداشت نہیں کر سکتا۔ طالبان حکومت کو اقتدار میں آئے پانچ سال گزر چکے ہیں، اور اب افغان شہریوں کو ایک ذمے دار ہمسائے کی طرح رہنا سیکھنا ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ "ہماری زمین اور وسائل پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی امانت ہیں، اور دہائیوں سے جاری زبردستی کی مہمان نوازی اب ختم ہونے جا رہی ہے۔ خوددار قومیں دوسروں کے وسائل پر نہیں پلتی ہیں۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ 2021 میں طالبان حکومت کے قیام سے اب تک پاکستان میں 10 ہزار 347 دہشت گردی کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ اب نہ کوئی احتجاجی مراسلے ہوں گے اور نہ ہی امن کی اپیلیں۔ پاکستان کسی وفد کو کابل بھیجنے کا بھی ارادہ نہیں رکھتا۔

خواجہ آصف نے خبردار کیا کہ "جہاں بھی دہشت گردی کا منبع ہوگا، اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ پاکستان اپنی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستان زندہ باد۔”

About A.M JAN

Check Also

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): وفاقی حکومت نے گریڈ 19 کے سرکاری افسران کی ترقی کو …

جواب دیں