ملک میں ایل این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے مجموعی طور پر 1.97 فیصد تک قیمتیں اوپر چلی گئی ہیں۔ اوگرا نے نومبر کے لیے نئے ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے، جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی ہے۔
سوئی ناردرن کے صارفین کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جب کہ سوئی سدرن کے لیے یہ قیمت 11.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو طے کی گئی ہے۔
اس سے پہلے بھی اوگرا نے اکتوبر میں ایل این جی کی قیمتوں میں 2 فیصد تک اضافہ کیا تھا، جبکہ ستمبر میں بھی 2.63 فیصد کا بوجھ صارفین پر ڈالا گیا تھا۔
سیو آور پاک
