جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.976926 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
 پاکستان کی معاشی بحالی کا نیا روڈمیپ بڑا اعلان سامنے آگیا
 پاکستان کی معاشی بحالی کا نیا روڈمیپ بڑا اعلان سامنے آگیا

 پاکستان کی معاشی بحالی کا نیا روڈمیپ بڑا اعلان سامنے آگیا

معاشی تھنک ٹینک ایکانومک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ (ای پی بی ڈی) نے عالمی فورم ڈائیلاگ کے وفد کے اعزاز میں ایک خصوصی ظہرانہ دیا۔

اس تقریب کی میزبانی چیئرمین ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کی، جنہوں نے ڈائیلاگ کے وفد کو پاکستان کی معاشی صورتحال اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی گفتگو کی دعوت دی۔

ڈائیلاگ کے وفد کی قیادت سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی کر رہے تھے، جنہوں نے پاکستان کے معاشی ڈھانچے اور پالیسی سازی کے عمل پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ای پی بی ڈی احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بحالی کا اصل دارومدار شواہد اور حقائق پر مبنی پالیسیاں بنانے پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ ملکی معیشت کو دوبارہ مضبوط بنانے کا بنیادی ستون ہے، اور یہی شعبہ لاکھوں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

احمد نواز سکھیرا نے بتایا کہ ای پی بی ڈی پانچ سالہ شیڈو پالیسیوں پر کام کر رہا ہے جس کا مقصد حکومت کو مضبوط، عملی اور معاشی حقائق پر مبنی تجاویز دینا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ پاکستان کا پہلا ویلتھ پرسیپشن انڈیکس مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں ملک کے 40 بڑے کاروباری گروپس شامل ہیں۔ یہ انڈیکس پاکستان کے کاروباری ماحول اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دے گا۔

سخیرا کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے پائیدار روزگار تب ہی ممکن ہے جب نجی شعبے کو ترقی کے برابر مواقع اور سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ معقول ٹیکسیشن، منصفانہ شرح سود اور حکومت و کاروباری طبقے کے درمیان پالیسی فاصلہ کم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فوری طور پر کاروبار دوست پالیسیاں اپنانا ہوں گی اور ای پی بی ڈی اس مقصد کے لیے حکومت اور نجی شعبے کو ایک ہی صفحے پر لانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائیلاگ کا وفد پہلی بار پاکستان میں ایک منظم اور باضابطہ معاشی مکالمے کا حصہ بن رہا ہے، جو ایک مثبت قدم ہے۔

تقریب کے اختتام پر علی جہانگیر صدیقی نے ڈاکٹر گوہر اعجاز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کو مزید مضبوط کرنا ڈائیلاگ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

About A.M JAN

Check Also

مولانا فضل الرحمان کا اچانک دو روزہ کراچی دورہ سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع

مولانا فضل الرحمان کا اچانک دو روزہ کراچی دورہ سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ …

جواب دیں