جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 279.141204 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
افغان مہاجرین پر بڑا حکومتی قدم اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حیران کن غیرحاضری
افغان مہاجرین پر بڑا حکومتی قدم اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حیران کن غیرحاضری

افغان مہاجرین پر بڑا حکومتی قدم اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حیران کن غیرحاضری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ): وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق ایک نہایت اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس جاری ہے، جس میں ملک کے تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر شریک ہیں، تاہم خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شرکت نہ کرکے سب کو حیران کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی اسلام آباد میں موجود ہونے کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، جس کے باعث اس قومی سطح کے اجلاس میں ان کی غیرموجودگی سیاسی حلقوں میں بحث کا باعث بن گئی ہے۔ اجلاس میں تینوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے علاوہ عسکری حکام اور وفاقی کابینہ کے اہم اراکین شریک ہیں۔

اجلاس کا واحد نکاتی ایجنڈا افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل پر غور ہے، اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ حکومت اس حوالے سے چند بڑے فیصلے کرے گی۔ حکومت کا مقصد نہ صرف واپسی کے عمل کو تیز کرنا ہے بلکہ اس پورے عمل کو منظم اور مرحلہ وار طریقے سے انجام دینا بھی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے حوالے سے بھی ایک الگ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اس اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، متاثرین کی بحالی کی پیشرفت، اور گندم پالیسی پر بھی تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں