جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.52704 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
 افغان طالبان کی جارحیت ناکام, پاک فوج کا زبردست وار، چوکیاں تباہ
 افغان طالبان کی جارحیت ناکام, پاک فوج کا زبردست وار، چوکیاں تباہ

 افغان طالبان کی جارحیت ناکام, پاک فوج کا زبردست وار، چوکیاں تباہ

پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کے دوران افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال کارروائیوں کا پاک فوج نے مؤثر اور بھرپور جواب دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے "آپریشن غضب للحق” کے تحت فوری اور منظم کارروائیاں شروع کیں، جن کا مقصد دشمن کی جارحیت کو روکنا اور سرحدی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ چمن سیکٹر میں پاک فوج نے انتہائی درستگی کے ساتھ افغان طالبان کی کئی چوکیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کارروائیوں کے بعد افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنے ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں اور ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہی مضبوط عزم ملک کی علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کا "آپریشن غضب للحق” اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام طے شدہ اہداف مکمل طور پر حاصل نہیں ہو جاتے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں