جمعہ , 5 جون 2026 | 1 USD = 278.379305 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 463000.00 روپے
امریکا بھی مان گیا, پاکستان کی سفارت کاری نے سب کو حیران کر دیا
امریکا بھی مان گیا, پاکستان کی سفارت کاری نے سب کو حیران کر دیا

امریکا بھی مان گیا, پاکستان کی سفارت کاری نے سب کو حیران کر دیا

پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کو عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جہاں امریکا نے بھی اس کے اہم کردار کا اعتراف کر لیا ہے۔

پاکستان نے دنیا میں امن اور استحکام کے لیے اپنی سیاسی اور عسکری حکمت عملی کے ذریعے ایک مضبوط اثر چھوڑا ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بطور ثالث ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے امریکی کابینہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن معاہدے کے لیے تیار کی گئی 15 نکات پر مشتمل ایکشن لسٹ پاکستان کے ذریعے ایران تک پہنچائی گئی۔ ان کے مطابق پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

اسٹیو وٹکوف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ذریعے ایران تک مثبت پیغامات پہنچے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مدد ملی۔ انہوں نے اس عمل کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

عالمی ماہرین بھی اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان اپنی دانشمندانہ پالیسیوں اور متوازن حکمت عملی کی وجہ سے ایک بڑی جنگ کو روکنے میں مدد کر رہا ہے۔ ان کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کی ثالثی اس کے عالمی مقام اور اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں