جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.228804 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
آرمی چیف سے ملاقات کے بعد وزیراعظم سے بھی بات, ایران نے سب کچھ بتا دیا
آرمی چیف سے ملاقات کے بعد وزیراعظم سے بھی بات, ایران نے سب کچھ بتا دیا

آرمی چیف سے ملاقات کے بعد وزیراعظم سے بھی بات, ایران نے سب کچھ بتا دیا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران جنگ بندی کے حوالے سے ایران کے مؤقف سے آگاہ کیا اور حالیہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس آمد پر عباس عراقچی کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے آگے بڑھ کر ان کا خیر مقدم کیا اور ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی اہم ملاقات کی تھی، جس کے بعد انہوں نے ایک بیان جاری کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی ایک اور اپ ڈیٹ میں بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی ہے۔

عباس عراقچی کے مطابق اس ملاقات میں انہوں نے جنگ بندی سے متعلق تازہ پیش رفت اور جنگ کے مکمل خاتمے کے حوالے سے ایران کے اصولی مؤقف کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں امن کے قیام کے لیے سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں اپنے خیالات پاکستان کے ساتھ شیئر کر رہا ہے۔

بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ مذاکرات کا عمل جاری رہے گا اور دونوں ممالک امن کے قیام کے لیے مل کر کوششیں کرتے رہیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ اپنے نظریات اور خدشات شیئر کر رہا ہے۔

دوسری جانب، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد جاری بیان میں عباس عراقچی نے بتایا کہ اس ملاقات میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی سے متعلق حالیہ پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے جنگ کے خاتمے سے متعلق ایران کے مؤقف اور تحفظات بھی سامنے رکھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آرمی چیف عاصم منیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے اور ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں