اتوار , 9 اگست 2026 | 1 USD = 277.7709 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 449500.00 روپے
چیف جسٹس پاکستان کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ، تفصیلات سامنے آ گئیں
چیف جسٹس پاکستان کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ، تفصیلات سامنے آ گئیں

چیف جسٹس پاکستان کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ، تفصیلات سامنے آ گئیں

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کے بیٹے کی گاڑی اسلام آباد میں ایک حادثے کا شکار ہو گئی، تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ سپریم کورٹ کے سامنے شاہراہِ دستور پر پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش کے دوران گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کے ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس اور ٹریفک پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں لیا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے میں کسی شخص کو چوٹ نہیں آئی جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد ٹریفک کی روانی کو بھی بحال کر دیا گیا اور ضروری قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔

About A.M JAN

Check Also

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں …

جواب دیں