اتوار , 9 اگست 2026 | 1 USD = 277.7709 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 449500.00 روپے
 ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد پہلا وی لاگ کمائی نے سب کو حیران کر دیا
 ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد پہلا وی لاگ کمائی نے سب کو حیران کر دیا

 ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد پہلا وی لاگ کمائی نے سب کو حیران کر دیا

کراچی: پاکستان کے مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان، جنہیں سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک بار پھر خبروں کا مرکز بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل ڈکی بھائی کو ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر جوا ایپس کی تشہیر کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد ازاں نومبر کے آخر میں انہیں ضمانت پر رہائی مل گئی، جس کے بعد ان کے مداح دوبارہ ان کی واپسی کے منتظر تھے۔

رپورٹس کے مطابق رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر ایک بار پھر واپسی کر لی ہے اور اب وہ روزانہ کی بنیاد پر وی لاگز اپ لوڈ کر رہے ہیں۔ ان کی واپسی کے بعد شائقین کی بڑی تعداد نے ان کے ویڈیوز کو دیکھنا شروع کر دیا۔

ڈکی بھائی کے رہائی کے بعد پہلے وی لاگ نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔ اس وی لاگ پر ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد ویوز آئے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں یہ بحث شروع ہو گئی کہ آیا ڈکی بھائی نے صرف ایک ہی وی لاگ سے کروڑوں روپے کما لیے ہیں۔

ان قیاس آرائیوں کے بعد معروف یوٹیوبر نے اپنے تازہ وی لاگ میں خود اس معاملے پر بات کی۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ فی الحال انہیں اپنے یوٹیوب چینل تک مکمل رسائی حاصل نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے آمدن کے حوالے سے پھیلنے والی خبریں درست نہیں۔

ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے چینل سے متعلق تمام معاملات کے حل کے بعد ہی تفصیلات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔

About A.M JAN

Check Also

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں …

جواب دیں