جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.211404 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
فیصل آباد کے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری بجلی بل جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی
فیصل آباد کے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری بجلی بل جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی

فیصل آباد کے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری بجلی بل جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی

فیصل آباد (اسپیشل رپورٹر): فیصل آباد کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری فیسکو حکام نے بجلی کے بل جمع کرانے کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

یہ سہولت گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین سب کے لیے دستیاب ہوگی۔
فیسکو کے ترجمان کے مطابق صارفین ادائیگی کی آخری تاریخ سے پہلے اپنے بلوں میں تاریخ کی توسیع کروا سکتے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا اور جرمانوں سے بچاؤ کو ممکن بنانا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس فیصلے سے ان صارفین کو خاص ریلیف ملے گا جو بروقت ادائیگی نہ کر پاتے تھے۔

فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ادارہ صارفین کے مفاد میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا تاکہ ادائیگی کا عمل مزید سہل بنایا جا سکے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں