ہفتہ , 6 جون 2026 | 1 USD = 278.477506 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 463000.00 روپے
 سونے کی قیمت نے نیا ریکارڈ توڑ دیا, فی تولہ قیمت سن کر لوگ حیران
 سونے کی قیمت نے نیا ریکارڈ توڑ دیا, فی تولہ قیمت سن کر لوگ حیران

 سونے کی قیمت نے نیا ریکارڈ توڑ دیا, فی تولہ قیمت سن کر لوگ حیران

کراچی: عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح اگر دس گرام سونے کی قیمت کی بات کی جائے تو اس میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 5230 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 6 ہزار 844 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 61 ڈالر بڑھ کر 5171 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ چاندی 17 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 931 روپے تک جا پہنچی ہے۔

ماہرین کے مطابق سونا ہمیشہ سے محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ جب دنیا میں معاشی یا سیاسی غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو سرمایہ کار اکثر سونے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اسی وجہ سے مہنگائی یا عالمی کشیدگی کے دوران سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال سونے کی قیمت طے کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی۔ نئے طریقہ کار کے تحت پاکستان میں سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں فی اونس 20 ڈالر زیادہ مقرر کی جاتی ہے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں