اتوار , 9 اگست 2026 | 1 USD = 277.7709 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 449500.00 روپے
 سونے کی قیمت میں زبردست کمی عوام کیلئے بڑی خوشخبری
 سونے کی قیمت میں زبردست کمی عوام کیلئے بڑی خوشخبری

 سونے کی قیمت میں زبردست کمی عوام کیلئے بڑی خوشخبری

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد خریداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 373 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی اونس سونا ہی نہیں بلکہ چاندی کی قیمت میں بھی 5 ڈالر 10 سینٹس کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 78 ڈالر 40 سینٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی بازاروں پر بھی پڑے۔ پاکستان میں فی تولہ چاندی 501 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 324 روپے کی سطح پر آ گئی ہے، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 430 روپے کم ہو کر 7 ہزار 136 روپے ہو گئی ہے۔

قیمتوں میں اس کمی کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے، اس لیے خریدار مارکیٹ پر نظر رکھیں۔

About A.M JAN

Check Also

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں …

جواب دیں