ہفتہ , 6 جون 2026 | 1 USD = 278.477506 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 463000.00 روپے
گلبرگ میں بڑی چوری ملازمہ نے 8 تولے سونا اڑا لیا، پولیس کا بڑا ایکشن
گلبرگ میں بڑی چوری ملازمہ نے 8 تولے سونا اڑا لیا، پولیس کا بڑا ایکشن

گلبرگ میں بڑی چوری ملازمہ نے 8 تولے سونا اڑا لیا، پولیس کا بڑا ایکشن

لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے ایک گھریلو ملازمہ کو اس کے ساتھی سمیت اس الزام میں گرفتار کر لیا ہے کہ انہوں نے گھر سے آٹھ تولے سونا اور تین لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ چوری کیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گلبرگ میں پیش آیا، جہاں گھر میں کام کرنے والی ملازمہ نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر چوری کا منصوبہ بنایا۔ ملازمہ گزشتہ دو ماہ سے سینٹ میری کالونی کے ایک گھر میں کام کر رہی تھی، اور اسی دوران اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر واردات کی پلاننگ کی۔

چند روز قبل ملزمان گھر سے 8 تولے سونا اور 3 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو ملزمان کو ایک بیگ میں چوری شدہ سامان لے جاتے ہوئے صاف دیکھا جاسکتا ہے۔

گلبرگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے خاتون ملزمہ کو ٹریس کیا اور اسے کاہنہ سے گرفتار کرلی۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سے آٹھ تولے سونا، تین لاکھ کے پرائز بانڈ، دو موٹر سائیکلیں اور دو پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں