جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.381504 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 466000.00 روپے
حیدرآباد میں خوفناک دھماکا پٹاخے کی فیکٹری تباہ، کئی جانیں ضائع
حیدرآباد میں خوفناک دھماکا پٹاخے کی فیکٹری تباہ، کئی جانیں ضائع

حیدرآباد میں خوفناک دھماکا پٹاخے کی فیکٹری تباہ، کئی جانیں ضائع

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں پٹاخے تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد کے مطابق یہ فیکٹری ایک گھر کے اندر غیر قانونی طور پر قائم کی گئی تھی، اور تمام پٹاخے ایک ہی کمرے میں تیار کیے جا رہے تھے۔ اسی دوران اچانک دھماکا ہوا جس نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد عمارت میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اہلکاروں نے بتایا کہ فیکٹری شہر سے کچھ دور کھیتوں کے قریب بنائی گئی تھی، اور دھماکے کے ساتھ لگنے والی آگ نے عمارت کے ایک حصے کو مکمل طور پر گرا دیا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کر رہی ہیں جبکہ علاقے میں امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں