جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.225604 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی؟ شہباز شریف نے بڑا فیصلہ کر لیا
پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی؟ شہباز شریف نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی؟ شہباز شریف نے بڑا فیصلہ کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مزید سہولتیں دینے کے لیے تمام متعلقہ وزارتوں سے سفارشات طلب کر لی ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے برآمدات کے شعبے کو خاص اہمیت دی جائے۔

نئے سال کے پہلے روز وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں معیشت سے متعلق جاری اصلاحات، انتظامی اقدامات اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، مشیر رانا ثناء اللہ، معاون خصوصی ہارون اختر اور تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تمام وزارتیں اپنے اپنے شعبوں میں ملکی اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے فوری طور پر تجاویز تیار کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی اقتصادی اصلاحات پر مؤثر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو اعتماد مل سکے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لیے ادارہ جاتی اور انتظامی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برآمدات کے فروغ اور نئے ترقیاتی منصوبوں کو خصوصی اہمیت دی جائے تاکہ ملک کی مجموعی معیشت میں بہتری لائی جا سکے۔

وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت دی کہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارت خانے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کریں اور انہیں ابتدائی سطح پر ضروری معلومات مہیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزارتیں صنعت، زراعت اور دیگر اہم شعبوں پر یکساں توجہ دیں تاکہ سرمایہ کاری کے زیادہ مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں