ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے خطے کی موجودہ صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق معاملات پر بات چیت کی۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ الگ گفتگو کی، جبکہ انہوں نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی علیحدہ طور پر بات کی۔
رپورٹس کے مطابق ان رابطوں کے دوران خطے میں بڑھتی کشیدگی اور ممکنہ جنگ بندی کے حوالے سے اہم امور زیرِ بحث آئے۔ دونوں ممالک نے صورتحال کو بہتر بنانے اور امن کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلسل امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے لیے سرگرم ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مختلف ممالک، خاص طور پر امریکا اور ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ خطے میں امن قائم کیا جا سکے۔
سیو آور پاک
