اتوار , 19 اپریل 2026 | 1 USD = 278.945719 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 505800.00 روپے
 کیا ٹرمپ پاکستان آ رہے ہیں؟ سفارتی دنیا میں ہلچل مچ گئی
 کیا ٹرمپ پاکستان آ رہے ہیں؟ سفارتی دنیا میں ہلچل مچ گئی

 کیا ٹرمپ پاکستان آ رہے ہیں؟ سفارتی دنیا میں ہلچل مچ گئی

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے اگلے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی حکام نے تجویز دی ہے کہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے پہلے یہ مذاکرات اسلام آباد میں کروائے جائیں تاکہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ ممکنہ طور پر جمعرات کو منعقد ہو سکتا ہے۔ ایک امریکی عہدیدار نے بھی عندیہ دیا ہے کہ دونوں ممالک نئے بالمشافہ مذاکرات پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں تاکہ کسی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔

دوسری جانب یہ بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی ممکنہ معاہدے کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہو چکی ہیں۔ اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورہ پاکستان کی باتیں بھی گردش میں آنا شروع ہو گئی ہیں۔

ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ کے مطابق واشنگٹن میں اس حوالے سے بات چیت جاری ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ اسلام آباد کا دورہ کر سکتے ہیں، تاہم اس بارے میں ابھی کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے پہلے ایرانی حکام کے ساتھ ایک اور ملاقات پر غور کر رہے ہیں۔ ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے پیش رفت جاری ہے اور اگر آنے والے دنوں میں مذاکرات میں بہتری آتی ہے تو یہ عمل جاری رکھا جائے گا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایران اور امریکا کے وفود کی ملاقات کا شیڈول ابھی واضح نہیں، لیکن سفارتی ماہرین کا ماننا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے امکانات کافی زیادہ ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان اس حوالے سے ایک مضبوط اور قابل اعتماد ثالث کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران پاکستان پر اعتماد رکھتا ہے، اسی لیے زیادہ امکان یہی ہے کہ آئندہ مذاکرات پاکستان میں ہی منعقد ہوں، نہ کہ کسی اور ملک میں۔

About A.M JAN

Check Also

جنگ روکنے میں پاکستان سب سے آگے, ایران نے کھل کر تعریف کر دی

جنگ روکنے میں پاکستان سب سے آگے, ایران نے کھل کر تعریف کر دی

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ کو روکنے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے …

جواب دیں