اتوار , 9 اگست 2026 | 1 USD = 277.7709 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 449500.00 روپے
اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے روسی قیادت نے زبردست استقبال کیا
اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے روسی قیادت نے زبردست استقبال کیا

اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے روسی قیادت نے زبردست استقبال کیا

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ چکے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کے مطابق وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا یہ اہم اجلاس 17 سے 18 نومبر 2025 تک جاری رہے گا، جس میں رکن ممالک کے سربراہان حکومت اہم علاقائی اور معاشی امور پر گفتگو کریں گے۔

ماسکو ایئرپورٹ پر روس کے نائب وزیرِ خارجہ میخائل گالوزن نے اسحاق ڈار کا باضابطہ استقبال کیا۔ اس موقع پر روسی وزارتِ خارجہ کے اسٹیٹ پروٹوکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈر پروسوف بھی موجود تھے۔

اسی کے ساتھ روس کی وزارتِ خارجہ کے سیکنڈ ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیکسی سوریوتسیف نے بھی پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان کے سفارت خانے کے افسران نے بھی نائب وزیرِ اعظم کا استقبال کیا اور ان کے دورے کو پاکستان–روس تعلقات کے لیے اہم قرار دیا۔

About A.M JAN

Check Also

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں …

جواب دیں