پیر , 10 اگست 2026 | 1 USD = 277.465610 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 449500.00 روپے
کراچی میں کروڑوں کا کپڑا چوری ملزم آخر پکڑا گیا
کراچی میں کروڑوں کا کپڑا چوری ملزم آخر پکڑا گیا

کراچی میں کروڑوں کا کپڑا چوری ملزم آخر پکڑا گیا

کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کے کپڑے کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ توحید رحمٰن کے مطابق ملزم نے ایک بیوپاری کے کپڑے کے 104 بنڈل چوری کیے تھے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کا مقدمہ 21 اپریل کو تھانہ آرام باغ میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا اس واردات میں کوئی اور بھی ملوث تھا یا نہیں۔

About A.M JAN

Check Also

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں …

جواب دیں